وہی ہوا جس کاخدشہ تھا۔۔۔۔ پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، لیاقت جتوئی کا اہم ترین پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس بھیجنے کا اعلان ،نام بارے پتہ چل گیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور اپنی ہی پارٹی کے رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، وزیر اعظم کو پتا ہی نہیں کہ سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں ہوا۔سیف اللہ ابڑو کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ 22 گریڈ کے افسر نہیں

کہ شوکاز نوٹس سے دھمکایا جائے گا، وہ شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دیں گے۔دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ نے کیا، یہ فیصلہ پارٹی کا ہے۔پروگرام کے دوران ہی سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے ضلع کی تمام چھ سیٹیں اپنے رشتہ داروں کو دیں اور کوئی بھی نا جیت سکا، وہ کس منہ سے سینئر اور جونیئر کی بات کر رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us