رنویر سنگھ بھی پاکستانی پارٹی گرل کے متوالے بن گئے


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی پاکستانی پارٹی گرل کے متوالے بن گئے ہیں۔ انھوںنے بھی اپنی پاووری کی ایک ویڈیو شئیر کردی ہے۔ ویڈیواینڈ امیجز شئیرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے رنویر سنگھ کو ایک خاتون کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا ہے اوروہ ہاتھ میں کھانے کا ڈبہ اورچمچ اٹھائے کھڑے ہیں۔ رنویر سنگھ

نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنانیر کے انداز کے ساتھ کہ رہے ہیں کہ ’’یہ ہمارا گاجر کا حلوہ ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پر پارٹی ہو رہی ہے‘‘اس طرح بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب رنویر سنگھ بھی ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی طرح اپنی ویڈیو بنا کر وائرل ویڈیو کا حصہ بن گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us