پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت سے سرخ مٹی کے پتھر درآمد کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھار ت سے سرخ مٹی کے پتھروں کی درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو باضابطہ طور پر اجازت دے دی ہے۔ ان پتھروں کو شالیما رباغ،نورجہان اورآصف جا کے مقبروں کی آرائش کےلئے استعمال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب

حکومت مجموعی طور پر پانچ ہزار کیوبک فٹ سرخ مٹی کے پتھر درآمد کرے گی۔ تاہم اس پر کتنا زرمبادلہ خرچ ہوگا تاحال اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us