بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف


راچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک کے عملے کی جانب سے ایک ہم نام اکائونٹ ہولڈ ر کے اکائونٹ سے 84لاکھ روپے کے غبن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے ملوث چھ ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکس سرکل فہد خواجہ نے بتایا ہےی کہ بینک ملازمین کی ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات نیشنل بینک کے این او آر

کمپلیکس میں کی گئی، اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے نجی کمپنی کے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاونٹ میں منتقل کی۔
بینک مینجر کی شکایت پر ایف آئی اے نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم اشہد صدیقی، جہانزیب بشیر، کریم بخش اور اوصاف نامی بینک ملازمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us