اوہ۔۔۔یہ توکسی کام کانہیں، ایٹمی ہتھیاروںکے کوڈز والاسوٹ کیس اپنے ساتھ لے جانیوالے ٹرمپ کوبڑاجھٹکالگ گیا،11 بج کر 59 منٹ اور 59 سیکنڈپرایساکیاکام ہوگیاجس سے سابق امریکی صدرچکراگئے


واشنگٹن (ویب ڈیسک )جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھایا تو دنیا کے سب سے طاقتور شخص کے تمام اختیارات کے ساتھ ہی انہیں 22 کلو وزنی ایک سوٹ کیس بھی دیا گیا جس میں امریکا کے ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے والے خفیہ کوڈ موجود ہیں۔یہ سوٹ کیس ہر وقت امریکی صدر کے قریب رہتا ہے اور عام طور پر جانے والا صدر آنے والے صدر کو اپنی موجودگی میں یہ سوٹ کیس پیش کرتا ہے مگر چونکہ ٹرمپ بائیڈن کی

Advertisement

جیت کو تسلیم نہیں کرتے اور حلف برداری کی تقریب کے وقت وہ واشنگٹن کے بجائے فلوریڈا میں تھے، اس لیے سوٹ کیس کی منتقلی ایک مسئلہ بن گئی۔تاہم امریکی محکمہ دفاع نے اسی مقصد کی خاطر پہلے سے تیاری کر رکھی تھی اطلاعات کے مطابق ان کے پاس اس قسم کا ایک سوٹ کیس نہیں بلکہ کم از کم تین سوٹ کیس ہیں۔ ایک سوٹ کیس 20 جنوری کی صبح کو ٹرمپ کے ساتھ فلوریڈا گیا، لیکن اس کا الیکٹرانک سسٹم دن کو ٹھیک 11 بج کر 59 منٹ اور 59 سیکنڈ پر ناکارہ ہو گیا عین اسی وقت نئے صدر جو بائیڈن کے فوجی معاون کو اسی قسم کا ایک اور سوٹ کیس پیش کیا گیا جس نے ٹھیک 12 بجے کام شروع کر دیا۔سیاہ چمڑے کا یہ سوٹ کیس ’ایٹمی فٹ بال‘ کہلاتا ہے اور اس کے اندر المونیم کا مضبوط بکسا ہوتا ہے جس کے اندر ایٹمی ہتھیاروں کے کوڈ درج ہوتے ہیں۔ ان خفیہ کوڈز کی مدد سے امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی ایٹمی حملہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔یہ سوٹ کیس بم پروف ہوتا ہے اور اس کے اندر ایسا فون ہوتا ہے جس کی مواصلات کو جام نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں امریکی صدر پینٹاگون کے ساتھ رابطے میں رہ سکے ۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیلتے تھے تو اپنے گالف کلبز کے ساتھ ساتھ

اس ’فٹ بال‘ کو بھی گالف گاڑی میں ساتھ لیے پھرتے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us