جمعہ کے روز پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ۔۔ متعدد فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔۔


کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعہ کے روز پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ۔۔ متعدد فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔۔کوئٹہ: فرنٹیئر کارپس (ایف سی) ’نارتھ ونگ‘ کے ایک ونگ سبی اسکاؤٹس کے 4 اہلکار ضلع سبی کے علاقے سانگان میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں شہید اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز ضلع سبی کے علاقے سنگان میں پیش آیا جہاں سبی اسکاؤٹس اہلکار ایک نئی چیک پوسٹ کے قیام کے لیے علاقے کو کلیئر کرنے میں مصروف تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ‘نامعلوم

شرپسندوں نے علاقے میں بارودی سرنگ نصب کی تھی جب سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ایک گاڑی اس کے اوپر سے گزری تو اس سے ٹکرا گئی’۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چار فوجی موقع پر ہی شہید جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری علاقے میں پہنچے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us