سخت عوامی ردعمل کے بعدریسٹورنٹ کے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑا نیوالی خواتین مالکان بھی میدان میں آگئیں ،ایسی بات کہہ دی کہ جان کرآپ بھی یقین نہیں کریں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک )ہمیں اپنے ٹیم ممبر کے ساتھ کی گئی گپ شپ پر عوامی ردعمل دیکھ کر دکھ ہوا ۔ کینولی ریسٹورنٹ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریسٹورنٹ “کنولی” کی مالکان خواتین اپنے ریسٹورنٹ کے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑا رہی ہیں، جس پر سوشل

میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔اپنے ریسٹورنٹ کے ملازم کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ریسٹورنٹ “کنولی” کی خواتین مالکان کی نے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں معافی مانگی لی ہے۔سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام پر جاری معافی نامے میں خواتین کا کہنا تھا کہ “ہمارے اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ کیے مذاق پر لوگوں کی جانب سے آنے والا ردعمل پر سخت افسوس اور حیرت ہے، اس ویڈیو میں اپنی ٹیم کے ساتھ گپ شپ دکھائی گئی تھی اور اس کا کوئی منفی مقصد نہیں تھا۔ ہمارا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا، لیکن اگر کسی کو برا لگا ہے تو ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔انسٹاگرام باہر جاری اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ “ہمیں اپنے ملازمین کے ساتھ اپنے اچھے برتاؤ کے دفاع یا ثبوت کی ضرورت نہیں ہے ہماری ٹیم ایک دہائی سے ہمارے ساتھ ہے، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت اور ہماری زبان ہمارے لئے باعث فخر ہے، جس پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا”یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فرسٹ کلاس ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں وہ اپنے ریسٹورنٹ کے

مینیجر کی انگریزی کا مذاق اڑا رہی ہوتی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ناراضی کا اظہار بھی کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us