واجپائی جی، میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں کیاآپ مجھے منہ دکھائی میں کشمیر دیں گے؟ بھارتی وزیر اعظم جب 1998میں پاکستان آئے تو انھوںنے خاتون رپورٹرکی بات کا کیاشر مناک جواب دیا تھا


نئی دہلی، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 1998میں آنجہانی بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان آئے تھےاور لاہور ڈکلیریشن پر دستخط کیے گئے۔اب ایک بھارتی ویب سائٹ اس دوران پیش آئے ایک حیران کن واقعے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون رپورٹر نے بھارتی وزیراعظم کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا۔واجپائی جی میں آپ

سے شادی کرنا چاہتی ہوں ۔ لیکن مجھے منہ دکھائی میں کشمیر چاہیے۔جس پرہندو انتہا پسند وزیراعظم نے خاتون کو جواب دیا۔ مجھے منظور ہے لیکن تمھیںجہیز میں مجھے پاکستان دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ اٹل بہاری واجپائی گزشتہ برس 92سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر پراپنا غاصبانہ قبضہ چھوڑنا تو ایک طرف بھارت اپنی ناپاک نظریں پورے پاکستان پر گاڑھے بیٹھا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us