سوات سےایسا خزانہ نکل آیا کہ دنیاحیران رہ گئی ، 2ہزار سال پرانی کیا چیز برآمد ہوئی ؟ جانیےتفصیل


سوات(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی صدی عیسوی کے قدیم آثار دریافت ہو گئے۔ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد نے بتایا کہ کھدائی کے دوران 2 ہزار سال پرانے آثار ملے ہیں اور دریافت شدہ آثار میں پلستر کی گئی بدھا کی 3 فریسکو پینٹنگز اور سکے شامل ہیں۔دریافت ہونے والی پینٹنگز قدیم گندھارا کے ابتدائی دور کی ہیں۔خیبرپختونخوا کا ضلع سوات تاریخی ثقافتوں کا امین رہا ہے۔ یہاں بدھ مت اور راج شاہی کے ہزاروں برس

قدیم نوادرات اور آثار موجود ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ نے بریکوٹ کے علاقہ نجی گرام میں ایک ایسی دو ہزار سالہ پرانی یونیورسٹی کے اطراف کھدائی شروع کر رکھی تھی۔پہلی صدی عیسوی میں تعمیر ہونے والی اس درس گاہ میں تین بڑے اسٹوپے، بدھ مت راہبوں کی خانقاہیں، پیروکاروں کے لیے قیام گاہ، بڑے اسمبلی ہال اور طلبا کے لیے ہاسٹل کے آثار بھی ملے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us