بدترین ٹریفک حادثہ ، ٹرک اور بس میں تصادم سے متعدد ہلاکتیں، 30سے زائد زخمی ،حادثہ کہاں پیش آیا ؟جانیے تفصیل


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ سمبڑیال کے قریب وزیرآباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک اور مزدا میں ٹکر ہو گئی جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4

افراد زخمی ہو گئے جبکہ وہاڑی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو ترجمان عبدالجبار کے مطابق حادثہ 4 گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب آج کراچی میں بھی دھند کا راج رہا اور مختلف علاقوں میں حد نگاہ 200 میٹر تک رہی۔ کراچی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us