ایک عہد تمام ہوا !ترکی کی عظیم ترین شخصیت انتقال کر گئیں 


دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلمانوں کی سب سے عظیم سلطنت کا باقاعدہ اختتام، سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اور سب سے شاندار سلطنت کہلانے والی سلطنت عثمانیہ 6 صدیوں بعد بالآخر باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔ سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث بھی اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔

ترکش خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عثمانیہ کے آخری وارث، 90 سالہ شہزادہ دوندار علی عثمان انتقال کر گئے ہیں۔ وہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔ شہزادہ دوندار علی عثمان کو ان کے اہل خانہ کافی عرصے سے علاج کے غرض سے ترکی منتقل کرنے کیلئے کوشاں تھے، تاہم شام کے جنگی حالات کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ شہزادہ دوندار علی عثمان کی پیدائش دمشق میں ہی ہوئی تھی، 1924 میں ترک خلافت کے خاتمے کے بعد انہوں نے دمشق میں ہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ساری زندگی وہیں مقیم رہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us