سستی چینی کی فراہمی کیلئے حکومت کا بڑا قدم ۔۔ پرائیویٹ سیکٹر کو بڑی چھوٹ دیدی،عوام کیلئے بھی اچھی خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ 5 لاکھ ٹن چینی ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان درآمد کرے گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو 3 لاکھ ٹن خام

چینی درآمد کرنے اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کی درآمد پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نئی 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی منظوری آئندہ اجلاس تک مؤخر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو برطانیہ میں مقدمات کی پیروی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کی سمری مؤخر بھی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی ڈرافٹ پالیسی بھی منظور کرلی گئی جبکہ ایک کروڑ ڈالرتک کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی اجازت اسٹیٹ بینک سے لینا ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کی منظوری مؤخر کردی گئی ہے تاہم ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹرمینٹیننس کے پرزہ جات کیلئے فنڈز کی سمری منظور دی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us