جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ جوبائیڈن نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نےبتایا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ باہمی عزت واحترام کی
بنیاد پر طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت کے لئے تیار ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر پاکستان کیلئے اجنبی نہیں، جوبائیڈن پاکستان کے پرانے دوست ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us