نئی حکومت آتے ہی امریکہ پاکستان پر مہربان ہو گیا۔ دفاع کے شعبے میں کون سا بڑا کام ہونے والاہے، دشمنوں نے اپنے بال نوچنا شروع کردیے


واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان گے۔ تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران کہا کہ پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانےکے خواہاں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر باہمی تعاون

کو فروغ دیں گے۔لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں ہر قسم کے امن عمل میں اہم اتحادی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکا کی درخواست پر اسلام آباد نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے تھے۔انہوں نے موقف
اختیار کیا کہ ہم پاکستان کو ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ افغانستان کے امن عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کی روک تھام کیلئے بھی کام کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تسلیم کیا کہ پاکستان، افغانستان میں کسی بھی امن عمل کے لیے ایک انتہائی ضروری ساتھی ہے۔لائیڈ آسٹن مزید بولے کہ میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا، اس میں فوجی تعلیم وتربیت فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے فوجی رہنماؤں کی تربیت بھی شامل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us