بہاول نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر بہاول نگر میں ایک پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون کی عصمت دری کر ڈالی۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار اس سے قبل بھی اس سے چھیڑچھاڑ کامرتکب ہوتا تھا۔ جس پر اس نے اہلکار کو منع کیا۔لیکن باز آنے کی بجائے پولیس اہلکار اس کے گھر گھس آیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے زبردستی کی۔
متاثر ہ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نے اسے اس کے بیٹے کے سامنے درندگی کانشانہ بنایا۔خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا اور وہ دندناتا پھر رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ پولیس کے مطابق میرٹ پرتفتیش کی جارہی ہےمتاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے