کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے حوالےس ے تجاویز تیار کر لی ہیں۔ اس حوالے سے آج انٹربورڈ چئیرمینز کا اجلاس آج کراچی میں ہوا۔ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10جون سےہوں گے۔ذرائع کے مطابق 23 جنوری 2021 کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی
توثیق کی جائےگی۔ذرائع کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز) کے بجائے پرانے فارمیٹ پر ہی امتحانات لیےجائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج 90 دن میں تیارکیےجائیں گے