فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اب سب کے سامنے برا ہ راست ٹی وی پر اور پارٹی سربراہان کی موجودگی میں ہوگی وزیراعظم عمران خان کےاعلان نے اپوزیشن کو چونک جانے پر مجبور کیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ و ہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔اپنے بیان

میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کے شکر گزار ہیں، سب کے سامنے آنا چاہیے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی؟ اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا؟ چیلنج کرتے ہیں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us