ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑدیا لیکن جاتے جاتے بھی ایسی متکبرانہ حرکت کر ڈالی کہ امریکہ کی صدیوں پرانی روایت توڑ دی


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑدیا۔ جس کے ساتھ ہی انھوںنے وائٹ ہائوس کی صدیوں پرانی روایت توڑڈالی۔ تاریخ میں پہلی بار کوئی صدر کسی نو منتخب صدر کا وائٹ ہائوس میں استقبال نہیں کرے گا۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے۔ “ہم روایتی حکمران نہیں تھے۔چار سالوں میں کئی غیر معمولی کام کیے۔

سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کرونا کے باوجود شاندار رہی۔ امریکی فوج کو مضبوط بنایا،ٹیکسز کی شرح میں نمایاں کمی لائی۔ ہم امریکی عوام سےپیار کرتے ہیں۔۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہائوس کے اگلے تاجدار ہیں۔ جنھوںنے 2020میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی ۔ جس کے بعد ٹرمپ کے حمایتیوں نے متعدد بار ہنگامہ آرائی کی اور کیپٹل ہل پر دھاوا بھی بولا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us