بیوی نے نشہ آورچیز کھلاکرشوہرکے جسم سے کونسی چیز کاٹ ڈالی ،پنجاب کے بڑے شہرسے ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی


رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے شہر ظاہر پیر میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں۔ افسوسناک واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں اڈہ مسن کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ محمد حسین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ محمد حسین کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل شازیہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی کے بعد پتہ چلا کہ شازیہ کا پہلے بھی نکاح

ہے جس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ مظلوم شوہر نے مقف اپنایا کہ تلخ کلامی پر شازیہ اور اس کے بھائیوں نے نشہ آور چیز کھلا کر مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ جیب سے 50 ہزار بھی نکالے اور125 موٹر سائیکل بھی چھین لیا۔ شوہر نے مقف اپنایا کہ ملزمان نے میرا ناک کاٹنے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی اور چھاپے بھی مارے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us