سکولز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند۔۔حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے، ملک بھر کے نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے دوران ملک کیلئے پہلی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے بروز جمعہ 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔یوم یکجہتی

کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوس او ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔5 فروری کو ملک میں کشمیری شہداء کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی ۔اعلان کیا گیا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ 5 فروری کو سول سیکرٹری پنجاب سمیت وفاقی، صوبائی، ذیلی، خود مختار ، مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے، عدالت عظمی، عدالت عالیہ اورماتحت عدالتیں، بینک ،مالیاتی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔وزارت داخلہ نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us