اس خاتون کولوگ اس کے بیٹے کی گرل فرینڈ کیوں سمجھتے ہیں؟جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے


لاس اینجلس (ویب ڈیسک )امریکہ کے شہرلاس اینجلس میں رہنے والی لیسلی کارلٹن کودیکھ کرکوئی نہیں کہہ سکتاکہ یہ 44سال کے بچے کی ماں ہیں ،لیکن سچائی یہی ہے ۔لیکن اصل میں لیسلی اتنی فٹ ہیں کہ یہ دکھنے میں 40سال کی عمر سے زیادہ کی نظرنہیں آتیں ،جبکہ حقیقت میں ان کی عمر62برس ہے لیسلی بتاتی ہیں کہ کئی مرتبہ لوگ میری عمر کااندازہ نہیں

لگاپاتے جب میں انہیں سچائی بتاتی ہوں تووہ حیران ہوجاتے ہیں دھیان سے دیکھنے کے باوجود ان کی عمرکااصل اندازہ لگانامشکل ہے۔لیسلی نے اپنازیادہ تروقت بالی انڈونیشیا اورلاس اینجلس میں اپنے بچوں کے ساتھ گھرمیں رہ کرگزارہ ہے جب وہ 17سال کی تھی توان کے پہلے بیٹے کاجنم ہوااس کے دوسال بعد چھوٹابیٹاپیداہوااس دوران سکول میں سے نوجوان والدائوں میں سے ایک تھی میری شادی 16 سال کی عمر میں اس وقت ہوئی تھی جب میں ہائی اسکول میں پڑھتی تھی ۔ اس دوران ہی میں حاملہ ہوگئی تھی ۔لیسلی اپنی زندگی کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بتاتی ہیں کہ میں نے نوجوانی کی عمر میں کوئی بھی کام نہیں کیا یا کھیل کود میں حصہ نہیں لیا ۔ میں نے صرف یہ دیکھا کہ میں نے کیا کھایا اور خوش قسمتی سے میں اس وجہ سے پتلی ہی رہی ۔ 30 سال میں آکر کھیل کود میں دلچسپی لی ۔ اسکیئنگ شروع کردی ۔ اتنا ہی نہیں میں کراٹے میں بلیک بیلٹ بھی بن گئی ۔ وہیں ویٹ لفٹنگ بھی شروع کردی ۔ لیسلی نے فٹ رہنے کیلئے بھرپور غذا اور پوری نیند لینا ضروری بتایا ۔ تلا ہوا کھانا ، آٹا اور چینی کا استعمال محدود رکھنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اتوار کو برگر اور شراب کا استعمال کرتی ہوں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us