شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری۔۔ آئندہ سات روز کا موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کیلئےٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: آزاد کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر تیز بارش اور برفباری کا امکان۔ بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ سندھ بشمول کراچی میں شدید سردی کا امکان۔ہوا کا ایک طاقتور کم دباؤ شمال مشرق کی جانب بڑھیگا، جس کے سبب

کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب اور شمالی خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان بھر میں انتہائی سرد ہواؤں کیساتھ ریت کا طوفان متوقع ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں معمول سے انتہائی کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔کشمیر میں مظفّرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3500 فٹ سے زائد بلندی پر برفباری جبکہ وادیوں میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جو کہ جمعہ کی دوپہر یا شام کو شروع ہوگی اور اتوار کی صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔ راولاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں 60 ملی میٹر سے زائد بارش جبکہ برفباری کی سطح 5000 فٹ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے انتہائی شمال کے علاقوں بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعہ کی رات کو تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ سنیچر کے روز بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ میرپور، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدّین، اٹک اور چکوال کے

علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے متعدل بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور تھل بشمول خوشاب کے علاقوں میں چند اوقات بوندا باندی کا امکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ، چترال سے لے کر وادیِ سوات تک بڑے پیمانے پر یا کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us