’’میرے پاس جنات ہیں ، مروا دوں گا‘‘ لاہورمیں باپ 22سالہ بیٹی کیساتھ خوف کی فضا میں کیا شرمناک کام کرتا رہا ؟شیطان نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) 22 سالہ لڑکی سوتیلے باپ کے ہاتھوں زکا نشانہ بن گئی، ملزم سوتیلی بیٹی کو جنات سے ڈرا کر زکا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں حوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار کر دی گئی۔ لاہور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زوہیب شاہ

نامی ظالم شخص اپنی بیوی کی پہلی شادی سے ہونے والی 22 سالہ بیٹی کو مسلسل ج ن س ی درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ملزم متاثرہ لڑکی کو جنات سے قتل کروا دینے کی دھمکیاں دے کر بار بار ز کا نشانہ بناتا رہا۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے ہمت کر کے اپنے والد کو تمام معاملے سے آگاہ کیا اور پھر پولیس کے ہاں شکایت درج کروانے پر ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعی وحید اشرف کا کہنا تھا میری سابقہ بیوی نے مجھ سے علیحدگی کے بعد ملزم زوہیب شاہ کے ساتھ شادی کی، زوہیب شاہ نے میری بیٹی کے ساتھ ز کی۔ مدعی کا کہنا تھا ملزم نے میری بیٹی کو جنات سے مروانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ مدعی کی درخواست کے بعد عدالت نے گرفتار ملزم زوہب شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us