والد کی مشیرکی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی ایوانکاٹرمپ نے جذباتی ہوکرامریکیوں کے لیے کیاپیغام جاری کردیا؟جانیں


واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکاٹرمپ وائٹ ہائوس میں آخری دن جذباتی ہوگئیں ،ایوانکا ٹرمپ نے بطور والد کی مشیرکی حیثیت سے اپنے جذبات بیان کرتےہوئےکہاکہ زندگی کے پچھلے چارسال کاسفرایک ناقابل یقین سفرتھا۔ایوانکا نےایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہاکہ صدر کے مشیرکی حیثیت سے اپنی قوم کی خدمت کرنازندگی

Advertisement

بھرکے لیے ایک اعزاز ہے۔انہوں نےمزیدکہاکہ سبکدوش ہونے والی انتظامیہ نے جوکچھ کیاہے اس پرانہیں فخر ہے اوروہ مستقبل کے بارے میں پرجوش ہیں۔ایوانکا نے لکھا کہ ‘میں امریکی خاندانوں کی خدمت کی غرض سے واشنگٹن آئی تھی اور مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ میں نے یہ کر لیا ہے۔‘ایوانکا کے مطابق ’اختلافات کو تسلیم کرکے اور مشترکہ گراؤنڈ تلاش کرکے امریکا مثبت انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے اور اسی طرح امریکی ایک قوم بن سکتی ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں ایوانکا نے جوبائیڈن ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ivanka Trump (@ivankatrump)



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us