حلیمہ سلطان پاکستان کے کس شہرکی دیوانی ہوگئیں اداکارہ نے شہرکی تاریخی عمارت کی تصویرشیئرکرڈالی


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ترکی کی کی تاریخی سیریز ارطغرل غازی میں‌حلیمہ سلطا ن کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی پاکستان کے شہروں کی دیوانی ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگج نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر شئیر کی ہے ۔ پوسٹ کے عنوان سے

Advertisement

اداکارہ کی پشاور میں دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے ، اسرا نے اسلامیہ کالج کی تصویر کے ساتھ ” سٹی آف فلاورز” یعنی ” پھولوں کا شہر ” بھی لکھا۔یاد رہے کہ ترک اداکارہ اسرا کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گی تاہم پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں بے حد مقبول ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ترک اداکار اینگن التان اور حلیمہ سلطان کا کردار اسرا بلگچ نے نبھایا ہے۔ اور یہ دونوں اداکار اس وقت پاکستان میں بے حد مقبول ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us