ٹرمپ کی بیٹی نے اپناجیون ساتھی چن لیا


واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے والد کی مدتِ صدارت کے آخری روز اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے منگیتر مائیکل بلوس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زندگی کا نیا باب اُن کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔اپنی پوسٹ میں ٹفنی نے

لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس میں فیملی کے ہمراہ تاریخی مواقعوں پر سنہری یادیں سمیٹنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘ٹفنی نے لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس میں میری سب سے بہترین یاد مائیکل سے منگنی کا لمحہ ہے، میں شدت سے اپنی زندگی کے اگلے تمام باب مائیکل کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں اور پر جوش محسوس کررہے ہوں۔‘



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us