کنٹریکٹ ملازمین مٹھائی تیار رکھیں مستقل کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا عدالت نے فوری طور پر حکم جاری کردیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پنجاب سول سرونٹ رول 17 اے کے تحت بھرتی کیے گئے تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعلی کی ہدایات اور کابینہ فیصلہ کی روشنی میں ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلے کی

صورت میں آگاہ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھیجی گئی جس میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کرنے کی منظوری طلب کی گئی، وزیر اعلی کی ہدایات پر سمری منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی،صوبائی کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے سرکلر جاری کرنے کے احکامات دئیے،احکامات کی روشی میں ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل

کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us