اس پاکستانی شخصیت نے مجھےکہا تھا آپ تو بہت کماتے ہو، میرا حصہ نکالو میں فوج اور آئی ایس آئی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا عمران خان کو میرا مشورہ ہے، اس بے وقوف وزیر کو ہٹا دیں براڈ شیٹ کے سربرا ہ کی حیران کردینے والی باتیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوہ موسوی نے کہا ہے کہ انھوں نے انسداد بدعنوانی کی تاریخ میں کسی عدالت کو یہ کہتے نہیں سناکہ حکومت نے ایک ایسی کمپنی سے پیسے چرانے کی کوشش کی جس کی خدمات اس نے خود پیسے نکلوانے کیلئے لی تھیں، یہ واضح طورپر ایسا فیصلہ تھا جس میں انہیں ٹھکرادیا گیا۔انہوں نے

کہا کہ میری پاکستان کی نئی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر غور کرے، میں افواج پاکستان پرکوئی الزام نہیں لگارہا، میں پاکستانی انٹیلی جنس سروسز پر کوئی الزام نہیں لگارہا، میں یہاں آنیوالے کسی عہدیدار پر بھی الزام نہیں لگارہا جس نے خود کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ظاہر کیا، میرے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ جو شخص خود کو جنرل بتا رہا ہے جس کا نام ملک ہے، وہ کون ہے، میری اس سے پہلے یا بعد میں کبھی اس شخص سے ملاقات نہیں ہوئی۔ کاوہ موسوی کے مطابق اس شخص نے کہا آپ بہت کمانے والے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آپ کو پیسے کی سیٹلمنٹ کرناہوگی اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی حصہ ملنا چاہیے، مجھے یہ سن کر دھچکا لگا اور میں نے ان سے کہاکہ اپنی بات دوبارہ کہیں، اس نے دیکھاکہ مجھے دھچکا لگا ہے تو اس نے اپنی بات سفارتی انداز میں دوبارہ ترتیب دی۔کاوہ موسوی نے کہا کہ ہرحکومت میں بے وقوف لوگ ہوتے ہیں، میراعمران خان کومشورہ ہے کہ اس بے وقوف آدمی کو وزیر کے عہدے سے ہٹادیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us