متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے معاہدہ معطل کردیا


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے گزشتہ رات اسرائیل سے طے پانے والے ویزہ فری معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔ اس معاملے پر امارات کی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ یہ پابندی وقتی طور پر لگائی گئی ہے۔ اسرائیل اور امارات میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال میں ویزا فری داخلے پر پابندی لگائی گئی

ہے۔ویزہ فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔ اس مدت کے دوران تمام اسرائیلی شہریوں کو امارات آنے کے لیے ویزہ لگوانا ہوگا۔ یکم جولائی کو کورونا کیسز کی صورت حال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ ویزہ فری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنا ہے یا مزید کچھ عرصہ کے لیے معطل رکھنا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us