ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کئی گاڑیوں کے خوفناک تصادم میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صبح سویرے دھند کے باعث ابوظہبی کی مرکزی شاہراہ پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ خلیج ٹائمز نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ صبح ابوظبی میں المفرق کے علاقے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس
کے باعث ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کچھ زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔گزشتہ رات سے لے کر صبح تک دُھند پڑ جانے سے متعدد علاقوں میں سڑکوں پر حدِ نگاہ بہت کم رہ گئی تھی