مولانا اسمبلیوں کو گالیاں دے رہے ہیں اور ادھر میرا یار عمر کوٹ میں جشن منا رہا ہے


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں طلبا بندوق اٹھائیں جب مشرف کیساتھ میٹنگ میں تھے اس وقت مدارس یاد نہیں تھے مدارس کیساتھ آپ نہیں میں کھڑا ہوں ۔ شیخ رشید احمد

نے کہا کہ آج کے شو کے بعد آپ کے لانگ مارچ کو خوش آمدید کہتے ہیں لانگ مارچ کل کیوں آج کریں ،ان کو کشمیری چائے اور مولانا فضل الرحمان کو پستے اور بادام والا حلوہ پیش کرونگا ،یہ آپ کا آخری کارڈ ہوگا 3 ہزار لوگ احتجاج میں شریک تھے مولانا فضل الرحمان کیساتھ پھر ہاتھ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ احمدیوں کے حوالے سے ترمیم ن لیگ لے کر آئی تھی ،آج اقتدار کے بھوکوں کا جمع بازار لگا ہوا تھامیرا جگر عمر کوٹ میں جشن خوشیاں منا رہا ہے ،ریڈ زون کے علاقے میں بغیر رکاوٹ کے احتجاج کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ فیصلے کو بغیر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے عمران خان نے آپ کو اجازد دی تو ریڈ زون میں آئیں ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us