اب دھڑا دھڑ کرونا ویکسین خریدی جانے والی ہے، حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ویکسین خریدنے کیلئے سندھ حکومت کا بڑا قدم ۔۔۔ کورونا ایمرجنسی فنڈ قائم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےکورونا فنڈ قائم کردیا ہے جس کے لئے رواں سال ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے ۔ زرائع کے مطابق سندھ نے برطانوی کورونا ویکسین بنانے والی ایسٹرا زینیکا اور چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں 25 ہزار فرنٹ لائن

ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی ۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو
نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے، دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے لیکن وفاق اب خریداری کی منصوبے بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 60 سال سے زیادہ عمرافراد کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us