بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں شکست دے ڈالی


برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں شکست دے ڈالی۔ بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو دووکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ کھیل کے پانچویں اور آخری روز بھارت کو میچ جیتنےکےلئے 324رنز بنانا تھے۔ بھارت نے اننگز کی انتہائی سست شروعات کیں۔ اور روہت شرما دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے آئوٹ ہو گئے۔ 23سالہ وکٹ کیپر بلے باز رشابھ

پانت نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کی ،انھوںنے 138گیندوں پر 89رنز بنائے۔ بھارت نے ہدف میچ ختم ہونے سے 18گیندیں پہلےہی آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ بھارتی ٹیم 1988کے بعد برسبین میں ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی غیر ملکی ٹیم بن گئی ہے۔بھارت نے دو برس قبل آسٹریلیا کواس کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز ہرائی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us