پی ٹی آئی نے 2018کا الیکشن لڑنے کےلئے بھارت اور اسرائیل سے فنڈز لیے تھے ایسا انکشاف ہوگیا جس کا کسی کو وہم و گمان بھی نہیں تھا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سے الیکشن لڑا۔ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے خطاب کرتےہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تم سے حکومت نہیں چلتی تو کس نے کہا تھا کہ حکومت سنبھالو ، پہلے حکومت نااہل تھی، اب ساری پارٹی چوروں کا ٹبر ثابت ہو رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک بے بس الیکشن کمیشن پر آئندہ اعتبار نہیں

کرسکتی، قوم نے جان لیا کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈ سے الیکشن لڑا، یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ سے ہنڈی کے ذریعے پیسہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نہ یہ حکومت منتخب ہے نہ حکومت کرنے کی اہل، حکمرانوں کو آج اپوزیشن نے لانگ مارچ کا ایک نمونہ دکھا دیا، لانگ مارچ اگر شاہراہ دستور آیا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ پی ڈی ایم کے قائدین پانچ فروری کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us