فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعدجنرل بلال اکبرکی توچاندی ہوگئی ،تبدیلی سرکار کی جانب سے اہم ترین عہدہ سونپ دیاگیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )خلیجی ممالک سے تعلقات کی کشیدگی کے بعد حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں اپناسفیرتبدیل کر کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبرکونیاسفیرمقررکیاہے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز بطورسفیراپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی

سے ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us