معروف ادکار ورون دھون کی شادی میں کتنے دن رہ گئے۔۔ تاریخ کااعلان کرد یاگیا۔۔؟مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری


ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون کی شادی کی افواہیں تو 2018 سے جاری ہیں اور ہر بار یہی خبریں سامنے آتی ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم اب تازہ خبروں کے مطابق انہوں نے حتمی طور پر آئندہ ہفتے شادی کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی خبر سمیت دیگر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال آئندہ ہفتے شادی

کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دن سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اب ان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں پرتعیش مقام پر ہوگی۔نتاشا دلال اور ورون دھون کو گزشتہ چند سال میں میڈیا کے سامنے بھی ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی ویذرائع نے بتایا کہ دونوں کی شادی کی رسومات خالصتاً ہندو رسومات کے تحت ہوگی اور ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریبات 3 دن بعد 22 جنوری کو شروع ہوجائیں گی۔دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ دونوں کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں مکمل کرلیں اور آئندہ ہفتے دونوں کم مہمانوں کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی ساحل سمندر کے پرتعیش مقام پر ہوگی، جس میں شاہ رخ، سلمان خان اور کرن جوہر سمیت بولی وڈ کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں کی شادی کی تقریب ایک ہی دن تک محدود ہوگی تاہم ورون دھون کے قریبی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات 5 دن تک جاری رہیں

گی۔قریبی ذرائع نے بتایا کہ شادی کی تقریبات 22 جنوری سے شروع ہوں گی جو 26 جنوری تک جاری رہیں گی اور ممکنہ طور پر شادی کی مرکزی تقریب 24 جنوری کو ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us