مفتی قوی نے جب میرے ساتھ یہ کام کیاتو۔۔۔۔تھپڑوں کے بعد جوتوں کی بارش۔۔ٹک ٹاک سٹارکے حوالے سے ایک اوربڑی خبر


کراچی (ویب ڈیسک )ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جب مفتی قوی نے مجھے فزیکل ہراساں کیا تو اُنہیں جوتوں سے مارا۔نجی خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو تھپٹر میری کزن نے مارا تھا جبکہ اُن کی ویڈیو میں نے بنائی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا اور مفتی قوی کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے۔انہوں نے کہا کہ مفتی قوی وقتاً

فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔حریم شاہ نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو بےنقاب کرتی رہوں گی جو منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر ہوں، پی ٹی آئی کو ووٹ بھی دیا تھا۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جو وائرل ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us