اُف میرے خدا بنگالی شیر اس قدر طاقتور ہوتا ہے ؟ بریک لگی ہوئی 1.8ٹن وزنی گا ڑی کئی بندوں سمیت بنگالی شیر کہاں گھسیٹ کر لے گیا ؟ ناقابل یقین ویڈیو منظر عام پر


بینگلور (مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ بینگلور میں واقع بینر گھاٹا سفاری پارک کی ویڈیو ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک میں سیاحت کے لیے آئے لوگ اپنی جیپ میں بیٹھے ارد گرد کے ماحول سے محظوظ ہو رہے ہیں کہ ان کی گاڑی اچانک پیچھے کی طرف جانے لگ گئی۔سیاح اس بات پر حیران رہ گئے کہ انہوںنے اپنی گاڑی کو بریک لگائے ہوئے ہیں اور یہ ڈھلوانی سطح بھی نہیں ہے تو پھر کیسے گاڑی پیچھے کی طرف جا رہی ہے۔ لہٰذا سیاحوں نے

Advertisement

دوسری گاڑی پیچھے لی تو حیران کن منظر دیکھا جس میں ایک بنگالی ٹائیگر گاڑی کے پچھلے پائیدان کو اپنے طاقتور جبڑوں میں لے کر پیچھے کی طرف کھینچ رہا ہے۔ ویڈیو آن کی آن میں وائرل ہو گئی کہ ٹائیگر اس قدر طاقتور تھا کہ اس نے گاڑی کو بھی اپنے مضبوط جبڑوں میں لے کر کھینچ لیا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ جس بھاری بھرکم گاڑی کو ٹائیگر نے اپنے جبڑے سے کھینچا اس کا وزن 1.8ٹن تھا۔جب اس ٹائیگر کی مدد کے لیے ایک اور ٹائیگر گاڑی کو کھینچنے کے لیے موقعہ پر پہنچا تب سیاحوںنے اپنی گاڑی بھگا لی کہ اس سے قبل کچھ اورٹائیگر بھی دعوت اڑانے کے لیے اکٹھے ہو جائیں لہٰذا انہیں یہاں سے چلنا چاہیے۔تاہم یہ چند منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کہ ٹائیگر نے اپنے مضبوط جبڑوں کی وجہ سے جیپ کو کیسے گھسیٹا لہٰذا سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں کہ سفاری پارک میں جانے سے قبل کس قسم کے سیفٹی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہاں خونخوار جانوروں کے ممکنہ حملوں سے بچا جا سکے۔
اس سے قبل کئی ایسے دردناک واقعات پیش آ چکے ہوئے ہیں کہ سیاح سفاری پارک یا پھر دیگر چڑیا گھروں میں انجوائے کرنے کی غرض سے جاتے اور ان خونخوار درندوں کا نوالہ بن جاتے ہیں لہٰذا ایسے کسی بھی سیاحتی مقام پر جانے سے قبل حفاظتی اقدامت ضرور کر لینے چاہئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us