بریک ڈائون تو پرانی بات ہوگئی کل اور پرسوں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند رہے گی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اگلے دو روز تک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بند رہے گی۔راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی بندش اینول مینٹیننس کے تحت ہوگی۔روات 500کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا۔ چکوال ،چکری،روات،اڈیالہ،گوجر

خان میں اینول مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہےگی۔اسی طرح  تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے۔ جبکہ دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی۔ دوسری جانب روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us