مالی مشکلات یاکچھ اور ۔۔کرشمہ کپور نے اپنے کون سی اہم چیز 11کروڑ روپے میں فروخت کر دی،مداحوں کیلئے بڑی خبر


ممبئی(نیوز ڈیسک)حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئی ہیں اور اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرشمہ کپور نے بھی ممبئی میں اپنا عالیشان فلیٹ فروخت کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور ممبئی میں اپنی والدہ ببیتا کپور کے ساتھ جس عالیشان فلیٹ میں رہتی تھیں انہوں

نے وہ فلیٹ فروخت کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنا عالیشان فلیٹ 10.11 کروڑ بھارتی روپے کا فروخت کیا ہے۔اداکارہ کرشمہ کپور ممبئی کے روز کوئن اپارٹمنٹ کے دسویں فلور پر اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر تھیں جس کا رقبہ 1 ہزار 611 اسکوائر فٹ پر مشتمل تھا۔کرشمہ کپور کے اپارٹمنٹ فروخت کرنے کی رجسٹریشن 24 دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us