لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار عمران عباس نے ایک اہم اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا ہے ۔ وہ دنیا کے سو ہینڈ سم ترین مردوں میں شمارہو گئے ہیں۔اداکار کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ہیلو میگزین کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی۔اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انھیں 2020 کے
100 انتہائی خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔عمران عباس کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہو گیا