99فیصد لاہور بالکل شیشے کی طرح صاف ہو گیا حکومت کا ایسا اقدام جس کا کسی کو پتہ بھی نہ چل سکا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے 99فیصد علاقے کو صاف کردیا گیا ہے۔ انھوںنے ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں ان کا کہنا تھاکہ لاہور کے 99فیصد علاقے سے کچرہ اٹھا لیا گیا ہے۔ اب یہ کچرا روزانہ کی بنیاد پر تلف کیا جائے گا۔۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ لاہور سے تمام کنٹینرز اور پوائنٹس کو مقررہ وقت پر کلیئر کیا جارہا ہے، تمام عملہ اور مشینری 3

شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مشینری کی خرابی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ترک کنٹریکٹرز کی جانب سے چھپائی گئی مشینری بھی بازیاب کرائی گئی۔اسلم اقبال نے مزید کہا کہ حالیہ صفائی کے دوران لاہور کے علاقے غازی آباد سے 5 ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 90 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے کیس اینٹی کرپشن میں بھی دائر ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us