شرافت سے پیسے نکال دو ورنہ میںکیس کردوں گی کہ اس نے میری ۔۔۔ مظفر گڑھ میں ایک ایسی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جس نے مخالفین سے رقم اینٹھنےکا انوکھا طریقہ ڈھونڈ رکھا تھا


مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ میں ایک ایسی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جو پیسوں کےلئے اپنے مخالفین پر اغوا کیے جانے اور عصمت دری کے جھوٹے الزامات عائد کرتی تھی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون رقم کے عوض لوگوں کے مخالفین کے خلاف مدعی بنتی تھی، خاتون اب تک اغواء اورعصمت دری کے 7 مقدمات درج کراچکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کے خلاف تمام ثبوت

عدالت میں پیش کیے جائيں گے اور عدالتی حکم پر خاتون کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات کرانے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا جبکہ خاتون کے خلاف تھانا صدر میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us