نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق


مردان(ویب ڈیسک) مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔نجی خبررساں ادارےز کے مطابق صوابی میں مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم ویلج کو نسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔پولیس

کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us