تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں ،حکومت نے قیمت اتنی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا کہ عوام کی چیخیں نکل جائیں گی


لاہور (ویب ڈیسک )غربت اورمہنگائی کی چکی میں پسے عوام کوتیل کی قیمتوں میں اضافےکے بعد اب حکومت نے بجلی کازوردارجھٹکادینے کی تیاریاں شروع کردیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نےبجلی کی قیمت 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکافیصلہ کرلیاہے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے سمری تیارکر لی ہے، سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں دو روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے ، سمری منظوری کیلئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی ، سمری کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا ، نیپرا نے ٹیرف میں تین روپے 34 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے رکھی ہے ، منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت میں 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us