ٹیم میں واپسی کے لیے تیارہوں اگر۔۔۔محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہرکرتے ہوئے بڑااعلان کردیا


لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولرمحمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینےکے لیے رضامندی ظاہرکردی جوکہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کاباعث بنے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عامر نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہونےکی صورت میں سلیکشن کے لیے دستیابی ظاہرکردی ہے ان کاکہناتھاکہ اپنی بات پرقائم ہوں کہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں

کھیل سکتا۔یادرہے کہ عامرنے گزشتہ ماہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیاتھا۔عامرنے دوروز قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہاتھاکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اوروقاریونس مجھے ذہنی طورپرٹارچر کرتے آئے ہیں اب میں مزیدبرداشت نہیں کرسکتا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us