انتہائی افسوسناک خبر،خواتین ججز کی گاڑی پرفائرنگ ،جانی نقصان کی اطلاعات


کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی پر فائرنگ سے دو خواتین جج جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔افغان میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس سٹاف کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے خواتین ججز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں،ملزمان واقعہ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو

گھیرے میں لے کرملزموں کی تلاش شروع کردی،جاں بحق خواتین ججز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us