شہری راشن پانی جمع کر لیں ، وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا کے بڑھتے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے 16 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، کورونا کے زیادہ پھیلاؤ والے علاقوں کو 10 سے 14روز کیلئے بند کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر تاحال بے قابو ہے،16مقامات سےڈیڑھ سو سےزائدکیسز رپورٹ ہونےپرلاہور کی ضلعی انتظامیہ

نےمائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیاہے۔کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی،ٹیک سوسائٹی،ڈی ون سیکٹر ایف،عسکری 10،گیلانی سٹریٹ بیدیاں روڈ،سٹریٹ 66 ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) فیز ون، سٹریٹ 71 جے بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، مین سروس لین غازی روڈ ڈی ایچ اے فیز 2 ،سٹریٹ 35 فیز تھری ڈی ایچ اے، خیابان اقبال ڈی ایچ اے فیز تھری،سٹریٹ نمبر 18 فیز تھری،سٹریٹ نمبر 14فیز فائیو،مین سروس روڈ سوئی گیس سوسائٹی،ایونیو 13 ڈی ایچ اے فیز سیون،سٹریٹ نمبر ایک نین سکھ،جی او آر ٹو میں 13 بی سے 16 بی تک اور کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کی دو سٹریٹس میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق شہر میں اب تک 150 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔مائیکرو سمارٹ لاک

ڈاؤن کے بعد ان علاقوں کے 4 ہزار 487 افراد کو گھروں تک محدود کردیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us