انا للہ وانا الیہ راجعون اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی ۔۔۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2521 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

Advertisement

میں کورونا کے 41191 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2521 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 43 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10951 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 19291 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34701 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1540 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 473639 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 234654 ہوگئی ہے جب کہ 3775 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 149222 ہے اور 4409 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18569 اور ہلاکتیں 190 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 63339 اور 1779 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8606 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 241 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40019 ہے اور اب تک 456 مریض انتقال کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us