ہمارا یہ آدمی پیپلزپارٹی کو گردن سے دبوچ لے گا عمران خان نے اپنا سب سے طاقتور ہتھیار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیاہے۔ حلیم عادل شیخ قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ جب کہ رکن اسمبلی بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر بنادیا جائے گا۔فردوس شمیم نقوی کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے مستعفی ہونےکے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی تحریک انصاف کی

اعلیٰ قیادت کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔کوئی روز بعد بالآخرکئی روز بعد قیادت نے موجودہ پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس سلسلے میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) سے تعاون بھی طلب کریں گے، اس کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی قیادت نے رکن اسمبلی بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ بلال غفار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے منتخب ہوکر سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کررہے ہیں، بلال غفار اس سے قبل پی ٹی آئی ضلعی شرقی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us